فرانس میں کووڈ پابندیاں آج سے ہٹانے کا فیصلہ

پیرس،2 فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) فرانس میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے بدھ سے اس سے متعلق پابندیوں کو ہٹانے کا پہلا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔اس کے تحت اب باہر ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔ تاہم، بڑے آؤٹ ڈور اور گھریلو اجتماعات میں  اب بھی ماسک پہننا ہوں گے۔ہفتے میں تین دن گھر سے کام کرنے کی اجازت واپس لے لی گئی ہے۔کھیلوں اور ثقافتی تقریبات کے لیے  ناظرین اور مدعوئین  کی تعداد پر پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں 16 فروری سے پابندیاں ہٹانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔ اس دوران کلب اور کنسرٹ ہال، اسٹیڈیم، سینما گھر اور ٹرانسپورٹ کھول دیئے جائیں گے اور وہاں پینے اور کھانے کی اجازت ہوگی۔