دھنباد جیل میں شوٹر امن سنگھ کاگولی مار کر قتل

الحیات نیوز سروس دھنباد(سہیل قریشی)کوئلانچل دھنباد سے اس وقت بڑی خبر آ رہی ہے۔ جہاں دھنباد جیل میں بند شوٹر امن سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ وہ نیرج سنگھ قتل کیس میں جیل میں تھا۔ اطلاع ملتے ہی دھنباد ڈی سی، ایس ایس پی سمیت تمام اعلیٰ افسران جیل پہنچ گئے۔ اس معاملے میں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔ضلع کی منڈل جیل میں گینگسٹر امن سنگھ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ اس حملے میں امن سنگھ کی موت کی خبریں آرہی ہیں۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق امن سنگھ کے سر میں دو گولیاں ماری گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے امن سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ تاہم ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔واقعہ کے بعد دھنباد ڈویژنل جیل میں افراتفری کا ماحول ہے۔ پوری منڈل جیل میں ایمرجنسی کی گھنٹیاں بجنے لگیں۔ اطلاع ملتے ہی ڈی سی ورون رنجن اور ایس ایس پی سنجیو کمار منڈل جیل پہنچ گئے۔ ایس ڈی ایم ادے راجک، سی ٹی ایس پی، ڈی ایس پی سمیت درجنوں افسران ان کے ساتھ پہنچے ہیں۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پوری جیل کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جیل میں سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔