چائباسہ میں پھر آئی ای ڈی دھماکہ

سی آر پی ایف جوان حفیظ الرحمن زخمی، ہوائی جہاز سے رانچی پہنچایا گیا الحیات نیوز سروس چائباسہ ،23؍نومبر:چائباسہ میں نکسلیوں کے خلاف جاری مہم میں اب تک کئی آئی ای ڈی دھماکے ہو چکے ہیں۔ اس میں درجنوں فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ آج جاری سرچ آپریشن کے دوران ایک اورآئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے۔ اس میں سی آر پی ایف جوان حفیظ الرحمن زخمی ہو گئے۔ وہ سی آر پی ایف کی 174ویں بٹالین کا حصہ ہیں۔ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں ہوائی جہاز سے رانچی لے جایا گیا۔ جہاں وہ میڈیکا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ فوجی کی حالت اب بھی مستحکم ہے۔ آئی ای ڈی بم دھماکے کا واقعہ مفصل تھانے کے ہیسا باندھ کے قریب پیش آیا۔