مودی پہنچے رانچی ،کیا روڈ شو ،پُر تپاک استقبال

الحیات نیوز سروس رانچی ،14؍نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر منگل کی شب تقریباً ساڑھے 9بجے رانچی کے برسا منڈا ایئر پورٹ پر لینڈ کیے۔ یہاں ان کا پُر تپاک استقبال کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ جھارکھنڈ ہیمنت سورین نے وزیر اعظم کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے استقبال کے لیے گورنر سی پی رادھا کرشنن اور بی جے پی صدر بابو لال مرانڈی موجود تھے۔ ایئرپورٹ سے گورنر ہائوس تک تقریباً 7کیلو میٹر کا روڈ شو ہوا ۔ جہاں وزیر اعظم کا استقبال پُر تپاک طریقے سے کیاگیا ۔ وزیر اعظم کا استقبال ہر چوک چوراہے پر ثقافتی ٹیم کے ذریعہ کیاگیا۔ واضح ہو کہ وزیر اعظم خصوصی طیارہ سے رانچی پہنچے اور ایئرپورٹ سے گورنر ہائوس کے لیے ان کا قافلہ نکلا۔ واضح ہو کہ 15؍ نومبر جھارکھنڈ کی یوم تاسیس اور برسا منڈا کی جینتی کے موقع پر برسا منڈا پارک اور میوزیم کا وہ دورہ کریں گے ۔ اس کے بعد برسا منڈا کے گائوں اولیہاتو کھونٹی جائیںگے اور انہیں خراج پیش کریںگے۔ اس موقع پر وزیر اعظم آدیباسیوں کے لیے کئی اسکیموں کا اعلان بھی کریں گے ۔ یہ پہلی بار ہوگا جب کوئی وزیر اعظم برسا منڈا کی جائے پیدائش پہنچیں گے ۔ کھونٹی میں وزیر اعظم کسان کی 15ویں قسط کے 18000کروڑ روپئے جاری ہوںگے ۔ وزیر اعظم اس دوران جھارکھنڈ کی 7200کروڑ روپئے کا پروجیکٹ کا سنگ بنیاد اور افتتاح  کریںگے۔