★وزیر محترمہ بے بی دیوی نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی

الحیات نیوز سروس 
رانچی،13؍ستمبر:محکمہ آبکاری اور امتناع کی وزیر محترمہ بے بی دیوی نے آج وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین سے کانکے روڈ، رانچی میں واقع وزیر اعلیٰ کے رہائشی دفتر میں ملاقات کی اور ڈمری اسمبلی ضمنی انتخاب میں جیت کے لیے وزیر اعلیٰ سے اظہار تشکر کیا۔  اس موقع پر وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین نے وزیر محترمہ بے بی دیوی کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ریاست کے سابق وزیر تعلیم آنجہانی جگرناتھ مہتو کے خوابوں کو پورا کریں۔ ہماری حکومت ان کے نظریات کو اپناتے ہوئے جھارکھنڈ کے تمام لوگوں کی خوشحالی، ترقی اور ہمہ جہت ترقی کے لیے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلی جناب ہیمنت سورین نے کہا کہ سابق وزیر تعلیم آنجہانی جگرناتھ مہتو کے خوابوں کو پورا کرنا اور جھارکھنڈ کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہی انہیں حقیقی خراج عقیدت ہوگا۔