عید میلادالنبیؐ کے موقع پر پورے عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس محمدیؐ نکالنے کا فیصلہ

الحیات نیوز سروس 
رانچی :سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کے زیراہتمام ایک اہم میٹنگ حضرت مولانا علقمہ شبلی کی صدارت میں اسلامی مرکز ہند پیڑھی میں منعقد ہوا جس میں رانچی کے تمام علمائے کرام کے ساتھ ساتھ کئی تنظیموں، مدارس، خانقاہوں، پنچایتوں، مدارس کے سرکردہ نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف مساجد کے ائمہ اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چاند نظر آنے کے بعد اس ماہ کے آخر میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر رانچی میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس محمدی ؐنکالاجائے گا جس کی قیادت علمائے کرام کریں گے۔ میٹنگ میں آپسی اتحاد اور بھائی چارے پر زور دیتے ہوئے مقررین نے پورے حوصلے اور لگن اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ جلوس نکالنے کی بات کہی ۔جس سے پوری ریاست اور ملک میں امن کا پیغام ملے گا۔جلوس کی کامیابی کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے کی تجاویز بھی دی گئیں۔ میٹنگ کی نظامت سنی بریلوی سنٹرل کمیٹی کے صدر مولانا ڈاکٹر تاج الدین رضوی نے کی۔ میٹنگ میں ادارہ شرعیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا قطب الدین رضوی، مولانا محمّد عابد، مولانا مسعود فریدی، مولانا شیر محمد قادری، عقیل الرحمن، محمد اسلام، محمد شعیب،راجو گدی، قاری ایوب سمیت کئی معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ مولانا منظور برکاتی، مولانا عبدالسلام، مولانا نصر اللہ فیضی، مولانا محمّد عباس، مولانا محمدکلیم، حافظ محمدجاوید، مولانا شمس تبریز، مولانا شمیم، قاری جان محمد، شعیب احمد، جمیل گدی، محمد اقبال، اختر رانچوی ، محمدگلزار، ندیم بھائی، محمدمجاہد، محمدشکیل سمیت کئی معززین موجود تھے۔