کوئلہ کان کنی کے پروجیکٹوں کے نام میں ریاست کی روایت اور تاریخ کا احترام کیا جانا چاہئے: ہیمنت سورین

 وزیر اعلیٰ نے وزارت کان اور کوئلہ، حکومت ہند کو لکھا خط 
الحیات نیوز سروس 
رانچی،29؍اگست: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے حکومت ہند کی کانوں اور کوئلہ کی مرکزی وزارت کے وزیر جناب پرہلاد جوشی کو ایک خط لکھا ہے۔  انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کول انڈیا لمیٹڈ کے ذریعہ چلائے جانے والے کوئلے کی کان کنی کے مختلف پروجیکٹوں اور پرائیویٹ کوئلے کے پروجیکٹوں کا نام ریاست جھارکھنڈ کے مقامی جگہوں / گاؤں/ موضع/ پنچایت/ بلاک/ عظیم  شخصیات  اور قدرتی مقامات وغیرہ کے مطابق رکھا جانا چاہئے۔جناب ہیمنت سورین نے خط میں درخواست کی ہے کہ حکومت ہند کول انڈیا لمیٹڈ، نجی کمپنیوں اور دیگر عوامی اداروں کے ذریعہ چلائے جانے والے معدنی پروجیکٹوں کا نام مقامی عوام کے جذبات، روایت، ثقافت وغیرہ کی بنیاد پر نہیں رکھا جا رہا  ہے۔ چترا ضلع  میں  کام کرنے والے کوئلہ پروجیکٹ امرپالی کول پروجیکٹ، اشوک کول پروجیکٹ اور مگدھ کول پروجیکٹ کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی جذبات کے خلاف جا کر مقامی لوگوں کی ثقافت، روایت اور تاریخ کا مناسب احترام نہیں کیا جا رہا ہے۔ عزت مآب وزیر اعلیٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ جھارکھنڈ کی شناخت معدنی دولت سے مالا مال ریاست کے طور پر قائم ہوئی ہے اور اس نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ معدنیات سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ کوئلے کی معدنیات سے ہی حاصل ہوتا ہے جس کا مسلسل استحصال کیا جا رہا ہے۔ گزارش ہے کہ اس جگہ کی ثقافت، روایت اور تاریخ کا احترام کیا جائے۔