مورہابادی میں آج وزیر اعلیٰ کریںگے پرچم کشائی

یوم آزادی کی خصوصی تقریب کی تیاریاں مکمل ،سکیورٹی سخت 
الحیات نیوز سروس 
     رانچی،14؍اگست:وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین منگل کو راجدھانی رانچی کے تاریخی مورہابادی میدان میں پرچم کشائی کریں گے۔ جشن آزادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس کے لیے مورہابادی میدان میں خصوصی پنڈال بنایا گیا ہے۔ مرکزی سٹیج کے دونوں اطراف افسران اور مہمان خصوصی کے لیے الگ الگ پنڈال بنائے گئے ہیں۔ دوسری جانب مین گراؤنڈ کے دونوں اطراف سیڑھیوں جیسا پنڈال بنایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ صبح 9.05 بجے ترنگا لہرائیں گے۔ اس کے بعد وہ منچ سے ریاست کے عوام سے خطاب بھی کریں گے۔ اس دوران ریاست، مرکزی اور یوپی پولیس فورس کی طرف سے پریڈ بھی منعقد کی جائے گی۔پرچم کشائی کے پروگرام کے بعد عوام کے نام پیغام ہوگا۔ ساتھ ہی ریاستی حکومت کی جانب سے پولیس افسران کو ان کی بہترین خدمات کے لیے اعزاز سے بھی نوازا جائے گا۔ مورہآبادی میدان کے بعد وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین شہید چوک پر واقع شہید اسمارک کا دورہ کریں گے اور پرچم کشائی کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں دارالحکومت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کی مورہابادی آمد سے ان کی رہائش گاہ واپسی تک شہر کا ٹریفک نظام تبدیل کردیا گیا ہے۔ 15 مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ پارکنگ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔