
الحیات نیوز سروس
رانچی،02؍اگست: حضرت علامہ ارشد القادریؒ عرس آرگنائزنگ کمیٹی، دھتکیڈیہہ، جمشید پور کے ایک وفد نے وزیر جناب حفیظ الحسن کی قیادت میں آج جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں واقع چیف منسٹر کے کمرے میں وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو 2 ستمبر کو منعقد ہونے والے 22ویں سالانہ عرس کے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں مولانا ابرار عالم، مولانا ہارون رشید، محمد الیاس احمد، مولانا غلام شیرانی اور محمد نعمان رضا شامل تھے۔