چاندنظرنہیں آیا، یوم عاشورہ 29 جولائی بروزسنیچر:ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ

الحیات نیوز سروس 
رانچی :- ادارہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہاہے کہ مورخہ 18 جولائی 2023 مطابق 29 ذی الحجہ 1444 ہجری کو رانچی کے علاوہ ریاست کے کل 65 مقامات میں ماہ محرم الحرام کاچانددیکھنے کااہتمام کیا گیا لیکن کہیں چاند نظرنہیں آیا۔بہت سے مقامات میں ابرآلود تھامگرجن جن جگہوں میں مطلع صاف تھاان مقامات میں بھی رویت ہونے کی خبرنہیں ملی۔جھارکھنڈ کے علاوہ پٹنہ، پورنیہ، بھاگلپور، گیا، بنارس، مبارک پور وغیرہ جگہوں سے رابطہ کیا گیا لیکن کہیں سے بھی چاند نظرآنے کی کوئی خبرنہیں ملی۔ لہذا تیس تاریخ کااعتبارکرتے ہوے منجانب قاضیان شریعت دارالقضاء ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز رانچی اعلان وفیصلہ کیاجاتاہے کہ مورخہ 20 جولائی 2023 بروز جمعرات سال نوکے ماہ محرم الحرام 1445 ہجری کی یکم تاریخ اور یوم عاشورہ دسویں محرم الحرام 29 جولائی 2023 بروزسنیچرہے۔