
الحیا ت نیوز سروس
رانچی،28؍جون:رانچی میں بقرعید اور رتھ میلہ کے حوالے سے پولیس اہلکاروں نے فلیگ مارچ کیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کا گشت جاری ہے۔ سینئر ایس پی کی قیادت میں بقرعید کے حوالے سے ڈورانڈا تھانہ،مین روڈسمیت کئی علاقوںمیں فلیگ مارچ کیا گیا۔ اس فلیگ مارچ میں سینئرایس پی، رورل ایس پی، سٹی ایس پی بشمول اے ڈی ایم لا اینڈ آرڈر، ہٹیا ڈی ایس پی، ڈورانڈا تھانہ انچارج اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بقرعید اور رتھ میلہ کے پیش نظر پولیس کی جانب سے عام لوگوں سے بھی اپیل کی گئی ہے۔رانچی پولیس کی جانب سے بقرعید کے حوالے سے اپیل کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ تہوار آپسی بھائی چارے سے منائیں۔ سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ امن و امان برقرار رکھیں۔ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی بے بنیاد، گمراہ کن، غلط جانکاری، تصاویر، ویڈیوز اور مذہب کے بارے میں قابل اعتراض تبصروں کو شیئر کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ دینے سے گریز کریں۔ پولیس نے لوگوں سے کسی بھی قسم کی پریشانی کے بارے میں مطلع کرنے کو کہا ہے۔پولیس نے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ناخوشگوار واقعہ، اس کی کوشش یا سماج دشمن سرگرمیوں سے متعلق معلومات کنٹرول روم کو دی جائیں۔ اس کے لیے آپ واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔ پولیس نے اس کے لیے نمبر 6299423768 جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ 112 نمبر پر کال کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔ یہ جانکاری رانچی پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ @ranchipolice اور فیس بک پیج رانچی پولیس پر بھی شیئر کی جا سکتی ہیں۔