جھارکھنڈ کے کچھ حصوں میں چاندنظرآیا،29جون کو عیدالاضحیٰ شہادت حاصل کی جارہی ہے:ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ

الحیات نیوز سروس 
رانچی:- ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلی مولانا محمد قطب الدین رضوی نے کہاہے کہ مورخہ 19 جون 2023 مطابق 29 ذی القعدہ 1444 ہجری کو ماہ ذی الحجہ کاچاند دیکھنے کے اھتمام دارالقضا ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ الجامعۃ القادریہ اسلامی مرکز رانچی سمیت ریاست بھر میں قائم 65 سے زائد مقامات بشمول جمشیدپور، رامگڑھ، راج محل، دمکا، بوکارو، دھنباد، لاتے ھار، ڈالٹین گنج، گملا، لوہردگا، ہزاریباغ، کوڈرما، گریڈیہ، مدھوپور وغیرہ میں کئے گئے ،اکثرمقامات میں ابرآلود ہونے کی وجہ سے رویت نہ ہوسکی تاہم جن جن مقامات میں مطلع صاف تھاان جگہوں پر عام رویت ہوئ ہے جہاں سے شہادت شرعیہ حاصل کی جارہی ہے، شرعی شہادت حاصل ہوجانے کے بعد 29 جون 2023 بروز جمعرات عیدالاضحی ہونے کادارالقضاادارہ شرعیہ جھارکھنڈ سے حتمی اعلان کیاجائیگا۔