مودی نے جھارکھنڈ کے پتراتو میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کی ستائش کی

نئی دہلی، 17 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز جھارکھنڈ کے پتراتو بلاک میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے علاقے کی خواتین کی زندگی آسان ہو جائے گی۔ پلانٹ کے بارے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ جینت سنہا کے ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے مسٹر مودی نے لکھا، ’’بہت ہی قابل ستائش کوشش! صاف پانی کی یہ سہولت جھارکھنڈ میں پتراتو کی ہماری ماؤں اور بہنوں کی زندگی کو بہت آسان بنانے والی ہے۔‘‘ مسٹر سنہا نے اس پلانٹ کی تصویروں کے ساتھ ٹویٹ کیا، ’’رام گڑھ کے پتراتو بلاک کی پنچایتوں میں پانی کی فراہمی کے لیے 50 کروڑ روپے سے واٹر فلٹر پلانٹ اور واٹر ٹاور کی تعمیر کا کام مکمل کیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے اسی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس کی وجہ سے اس علاقے میں پانی کی فراہمی میں انتہائی سہولت ہوگی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’علاقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر ٹاور بنانے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے‘‘۔