
الحیات نیوز سروس
رانچی :انجمن فروغ اردو کے ایک وفد نےبروز جمعرات کورانچی یونیورسٹی، رانچی کے شیخ الجامعہ سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں مومنٹو سے نوازا۔یہ مومنٹو ایک سمینار جو "ڈاکٹر کہکشاں پروین کا تخلیقی شعور" کے عنوان پر ہوا تھا،اس میں شیخ الجامعہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔اسی مناسبت سے یہ اعزاز انھیں تاخیر سے دیا گیا۔شیخ الجامعہ کو اردو زبان و ادب سے بے پناہ لگاؤ ہے اور اردو کے ہر پروگرام میں آنے کے خواہاں ہیں۔انجمن فروغ اردو کے وفد نے ان سے مختلف مسایل پر تبادلہ خیال کیا جن میں اردو کا مسئلہ خاص طور پر اہم ہے۔انجمن کے وفد نے رانچی یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی سیاست پر بھی باتیں ہوئیں اور شعبے کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔شیخ الجامعہ نے یقین دلایا کہ بہت جلد حالات بہتر ہوں گے۔انجمن فروغ اردو کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اردو کے فروغ کے لیے سرکاری دفاتر تمام بڑے نمائندگان سے ملاقات کریں گے اور ان سے اردو کے مسائل کے حوالے سے باتیں کریں گے۔خاص طور پر جھارکھنڈ کے تمام یونیورسٹیوں کے کالجز میں اساتذہ کی عارضی تقرری کو یقینی بنایا جائے اور قابل اساتذہ کی تقرری ہو تاکہ آنے والی نسلیں اردو کو کیریئر بنا سکیں۔اس موقع پر انجمن فروغ کے صدر محمد اقبال، ڈاکٹر تنویر مظہر، راشد جمال، دانش ایاز، عبد الاحد وغیرہ خصوصی طور پر موجود تھے۔