رانچی:وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین اور چیف جسٹس جھارکھنڈ ہائی کورٹ مسٹر سنجے کمار مشرا کے درمیان 24 مئی 2023 کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی۔ ہائی کورٹ کی نئی عمارت کے افتتاح سے متعلق تیاریوں کے خاکہ کے حوالے سے مختلف نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افسران کو کئی اہم ہدایات بھی دی گئیں۔ اس ورچوئل میٹنگ میں ریاست کے چیف سکریٹری مسٹر سکھدیو سنگھ، ڈی جی پی مسٹر اجے کمار سنگھ، چیف منسٹر کی پرنسپل سکریٹری محترمہ وندنا ڈاڈیل، محکمہ خزانہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر اجے کمار سنگھ، چیف منسٹر کے سکریٹری مسٹر ونے کمار چوبے، سکریٹری بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ جناب سنیل کمار اور ڈی آئی جی رانچی شری انوپ برتھرے موجود تھے۔(الحیات نیوز سروس )