
رانچی : بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار، جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب راجیو رنجن سنگھ اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ جناب تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر وزیر اعلیٰ جناب ہیمنت سورین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جھارکھنڈ حکومت میں وزیر جناب ستیانند بھوکتا اور وزیر متھیلیش کمار ٹھاکر، بہار حکومت میں وزیر جناب سنجے جھا اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب کھیرو مہتو بھی موجود تھے۔