سی ایم ہائوس میں پُرتکلف دعوت افطار کا اہتمام

تمام مذاہب کے لوگوں نے کی شرکت ، ریاست کی خوشحالی اور امن کے لیے مانگی گئی دعا الحیات نیوز سروس رانچی ،19؍اپریل: وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کی جانب سے آج رمضان المبارک کے موقع پر دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقدہ دعوت افطار میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے رمضان المبارک کے موقع پر تمام روزہ داروں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سبھی نے ریاست کی ترقی، محبت، بھائی چارے، خوشحالی اور امن و امان کے ساتھ محفوظ عوام-محفوظ جھارکھنڈ کے لیے دعا کی۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر اعلیٰ شیبو سورین، وزیر ستیانند بھوکتا، بننا گپتا، متھلیش کمار ٹھاکر، بادل پتر لیک اور حفیظ الحسن، کانگریس کے ریاستی صدر راجیش ٹھاکر، راجیہ سبھا رکن اسمبلی محترمہ مہوا ماجی، دعوت افطار میں کئی ایم ایل اے، چیف سکریٹری مسٹر سکھدیو سنگھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر ارون کمار سنگھ، چیف منسٹر کی پرنسپل سکریٹری مسز وندنا ڈاڈیل، چیف منسٹر کے سکریٹری مسٹر ونئے کمار چوبے کے علاوہ۔ کئی سابق وزراء، سابق ایم ایل اے اور سینئر عہدیداروں اور بڑی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی۔