زمین گھوٹالہ معاملہ، تین ریاستوں میں ای ڈی کے چھاپے

رانچی کے سابق ڈی سی چھوی رنجن سمیت 22 تاجروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے الحیات نیوز سروس رانچی،13؍اپریل:ای ڈی جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال میں 22 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے ۔جھارکھنڈ کے آئی اے ایس افسر اور رانچی کے سابق ڈی سی چھوی رنجن اور ان کی بیوی کے خلاف زمین گھوٹالہ معاملے میں چھاپہ ماری جاری ہے ۔زونل افسران اور زمین کے دلال بھی تفتیشی ایجنسی کے ریڈار پر ہیں۔ای ڈی کی ٹیم نوٹ گننے والی مشین کے ساتھ جمشید پور کے کدما میں گھر پہنچ گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھوی رنجن کے ماسٹر بیڈ روم کے فلیٹ کے اندر خصوصی حفاظتی انتظامات تھے، جہاں ایک ہی دروازے پر تین پرتوں کا حفاظتی احاطہ تھا۔ دوسری طرف ای ڈی کی ٹیم آدتیہ پور کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مار رہی ہے، جہاں ان کے رشتہ دار کو بلایا گیا ہے اور فلیٹ کو کھولاگیا ہے۔رانچی کے سابق ڈی سی چھوی رنجن کے ساتھ جن افسران پر کارروائی کی گئی ہے ان میں نامکوم سی او ونود پرجاپتی، سرکل کے سی آئی بھانو پرتاپ، زمین کے تاجر اشرف خان عرف چنو خان، ہزاری باغ میں پرگیہ سینٹر چلانے والے بھرت پرساد اور دیگر شامل ہیں۔ چھاپے مارے گئے ہیں۔بڑا گائیںسرکل کے سی آئی بھانو پرتاپ کے گھر سے بہت سارے دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ تمام زمین کے کاغذات ہیں جن میں ہیرا پھیری کرکے وہ غیر قانونی طور پر زمین خرید و فروخت کرتا تھا۔سمڈیگا میں ای ڈی کا چھاپہ ختم۔ ای ڈی نے سرکل آفیسر بھانو پرتاپ پرساد کو اپنے ساتھ لے لیا ہے۔ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ اسے سمڈیگا سے رانچی لایا جا رہا ہے۔