
الحیات نیوز سروس رانچی ، 12 اپریل : جھارکھنڈ میں منی لانڈرنگ کے الزام میںمعطل انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کی سنیئرافسر پوجا سنگھل نے آج رانچی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسپیشل کورٹ میں سرینڈر کیا۔مسز سنگھل کو ہائی کورٹ سے ملی عبوری ضمانت کی مدت آج پوری ہوگئی اور اس کے بعد انہوں نے کورٹ کے سامنے سرینڈر کر دیا ۔مسز سنگھل کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ میںکل سماعت ہونی ہے ۔واضح رہیکہ مسز سنگھل کو فروری مہینے میں انکی بیٹی کے میڈیکل گراؤنڈ پر دوہ ماہ کیلئے عبوری ضمانت ملی تھی ۔قابل ذکر ہیکہ جھارکھنڈ کے کھونٹی میں ہوئے منریگا گھوٹالے میں ای ڈی نے پوجا سنگھل کو 11 مئی 2022 کو گرفتار کیا تھا۔