رانچی بند کا جزوی اثر

سرنا جھنڈا جلانے کے خلاف آدیواسی سڑکوں پر اترے 
الحیات نیوز سروس 
رانچی،08؍اپریل:سرنا پرچم کی توہین پر آج راجدھانی رانچی کو بند رکھنے کی کال دی گئی تھی۔ کئی تنظیموں کے لوگ صبح سے ہی سڑکیں بلاک کرنے نکل آئے۔ اس موقع پر جمعہ کو جے پال سنگھ منڈا اسٹیڈیم سے البرٹ ایکا چوک تک مشعل جلوس نکالاگیاتھا۔سرنا برادری کے لوگوں کا کہنا ہے کہ سرنا جھنڈے کی توہین کرنے والے کا نام بھی بتا ئے گئے ہیں لیکن پولیس کارروائی نہیں کر رہی ہے۔ آج ہمیں کارروائی کے مطالبے کے لیے سڑکوں پر نکلنا پڑا۔ راجدھانی رانچی میں صبح کئی مقامات پر بند کا اثر دیکھا گیا ہے، لال پور ،کوکر میں زیادہ اثر نہیں ہے، جب کہ کرمٹولی چوک کو جام کر دیا گیا ہے، برسا چوک میں ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا ہے۔ وہاں گاڑیاں روکی جا رہی تھیں۔ برسا چوک جانے والی تمام سڑکیں تقریباً ایک گھنٹے تک بند رہیں۔ انتظامیہ کی کارروائی کے بعد برسا چوک کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی مشتعل افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔راجدھانی رانچی کے بائی پاس روڈ ڈی پی ایس کے قریب سڑک کو مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا ہے۔ مختلف قبائلی تنظیموں کے لوگ سڑک پر نکل آئے۔ آدیواسی مہاسبھا کی کور کمیٹی نے بھی اس واقعہ کی مخالفت کی ہے اور مہاسبھا نے 8 اپریل کو سرنا کے جھنڈے کو جلائے جانے کے خلاف رانچی بند کی حمایت کی ہے۔ سرنا کے پرچم کی توہین کے خلاف آج رانچی بند کی کال دی گئی ہے۔ بند کے موقع پر کل شام جے پال سنگھ منڈا اسٹیڈیم سے البرٹ ایکا چوک تک مشعل بردار جلوس نکالاگیاتھا۔ بند کی کال کو لے کر رانچی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ راجدھانی رانچی میں 1500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ریپڈ ایکشن فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ ضلعی پولیس کا اسلحہ اور لاٹھی پارٹی تعینات کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر بجراواہن، پانی کے ٹینکر، آنسو گیس ٹیم کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ بند کی کال کے پیش نظر امتناعی احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے مشترکہ حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ اور سیکرٹریٹ کے 200 میٹر کے اندر جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ صبح 8 بجے سے رات 11:30 بجے تک امتناعی احکامات کو نافذ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔