آج ودھان سبھا میں آنجہانی وزیر جگرناتھ مہتو کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا

الحیات نیوز سروس 
رانچی،06؍اپریل:آنجہانی وزیر جگرناتھ مہتو کی جسد خاکی کو کل ہوائی جہاز کے ذریعے رانچی لایا جائے گا اور ان کی جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے ودھان سبھا میں رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین خود صبح تقریباً 7.30 بجے برسا منڈا ایئرپورٹ جائیں گے اور ان کی جسد خاکی کو اسمبلی میں لے جائیں گے۔ اسمبلی میں آخری دیدارکے بعد آنجہانی جگرناتھ مہتو کی جسد خاکی کو پارٹی دفتر کے ذریعے ان کے گاؤں لے جایا جائے گا اور پورے احترام کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔