
الحیات نیوز سروس
چترا،03؍اپریل: چترا ضلع میں سوموار کو سیکورٹی فورسز نے ایک تصادم میں پانچ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان میں سے دو پر 25 لاکھ روپے کا انعام ہے جبکہ تین پر پانچ-پانچ لاکھ روپے کا انعام ہے۔ وہیں، سیکورٹی فورسز نے نکسلیوں سے 2 اے کے 47 برآمد کیا. تصادم ابھی بھی جاری ہے۔ جھارکھنڈ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے پلامو چترا سرحد پر نکسلیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا۔ لاوالنگ تھانہ علاقہ میں پولس فورس نے 5 نکسلیوں کو ہلاک کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔اس مہم میں سی آر پی ایف کوبرا بٹالین، جے اے پی، آئی آر بی کے ساتھ ساتھ پلامو اور چترا کے ضلعی دستے بھی تعینات تھے۔ نکسلیوں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے جنگل میں تلاشی مہم جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم میں مارے گئے نکسلیوں میں 25 لاکھ کے دو انعام نکسلی گوتم پاسوان اور چارلیز اورائوں شامل ہیں۔ یہ دونوں ہی اسپیشل ایریا کمیٹی کے ممبر تھے۔ ان کے علاوہ پانچ لاکھ کے تین انعامی نکسلی نندو، امر گنجھو اور سنجیت شامل ہے۔ یہ تینوں ہی سب زونل کمانڈر تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ تصادم چترا -پلامو سرحد پر ہوئی ہے۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ انکاؤنٹر میں نصف درجن نکسلیوں کو گولی لگی ہے۔ ایس پی راکیش رنجن نے انکاؤنٹر کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جوانوں کو بڑی کامیابی ملی ہے اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔