
رانچی:سینئرکانگریس لیڈر اور جھارکھنڈ کانگریس انچارج اویناش پانڈے نے آج وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے کانکے روڈ، رانچی میں واقع وزیر اعلیٰ کے رہائشی دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور جھارکھنڈ کانگریس انچارج کے درمیان ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت کئی دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیر عالمگیر عالم، وزیر بادل پترلیک اور جھارکھنڈ پردیش کانگریس کے صدر راجیش ٹھاکر موجود تھے۔