وزیر اعلیٰ نے ماں دیوڑی مندر میں پوجا کر ریاست کی خوشحالی کیلئے دعا کی

الحیات نیوز سروس 
رانچی، 26 مارچ: وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے نوراتری کے پرمسرت موقع پر آج اپنے اہل خانہ کے ساتھ ماں دیوڑی کے دربار پہنچے۔ انہوں نے پوری رسومات کے ساتھ مندر میں پوجا کرتے ہوئے ریاست کی ترقی، خوشی، خوشحالی، امن اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عقیدت مندوں کا اس تاریخی مندر کے تئیں گہرا اعتقاد ہے۔ ملک بھر سے عقیدت مند یہاں ماں کے درشن اور آشیرواد لینے آتے ہیں۔ حکومت نے مندر کے احاطے کی ترقی کے لیے ایکشن پلان بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ مندر کی تزئین کا کام جلد مکمل ہو جائے گا اور عقیدت مند عظیم الشان مندر کا دورہ کریں گے۔