بگلا۔۔۔نظم (غیر مطبوعہ)

ریاض انور بلڈانوی
بگلا۔۔۔نظم (غیر مطبوعہ)
پتلی لمبی ٹانگوں والا
پنچھی سب کا دیکھا بھالا
 
رنگت اس کی اجلی اجلی
چونچ ہے کیا لمبی نوکیلی
 
گردن بھی کیا  لمبی پائی
بے حد اچھی ہے بینائی
 
پانی پر یہ مارے پھیرا 
کھیتوں میں بھی ڈالے ڈیرا
 
مچھلی اس کے من کو بھائے
دانے کیڑے بھی یہ کھائے
 
آہٹ کوئی جب پا تا ہے
پر پھیلا کر اڑ جاتا ہے
 
پنچھی ہے یہ بچو  بگلا
رنگت میں ہے اجلا اجلا