
محمد سراج عظیم
9990661282
آو ہم تم کھیلیں کھیل
آو مل کے بنائیں ریل
فرخ احسن منے آو
ایک پیچھے اک لگ جاو
حسن سمیہ انس اریب
تم سب بھی اجاوقریب
آو مل کے بنائیں ریل
آو ہم تم کھیلیں کھیل
نفو رانی تم بھی آو
آکے تم انجن بن جاو
رشو بھیامان بھی جاو
جھنڈی پیچھےاکے دکھاو
آو ہم تم کھیلیں کھیل
آو مل کے بنائیں ریل
دوڑ کےنوشی کاشف ائے
بےبی اسرا کو بھی لائے
دھول میں لپٹے سعد بھی ائے
گاڑی ان کی چھوٹ نہ جائے
آو مل کے بنائیں ریل
آو ہم تم کھیلیں کھیل
گارڈ نے لو جھنڈی دکھلا دی
انجن نےبھی سیٹی بجا دی
چھک چھک کرتی ریل
اسٹیشن سےچل دی ریل
آو ہم تم کھیلیں کھیل
آو مل کے بنائیں ریل
بستی جنگل ندی نالے
سارےمیداں طئےکر ڈالے
ریل اکیلی بڑھتی جائے
سب کو منزل پر پہنچائے
آو مل کے بنائیں ریل
آو ہم تم کھیلین کھیل
سردی گرمی اور برسات
ریل چلےجائےدن رات
ہم بھی اگے بڑھتے جائیں
ریل کی صورت منزل پائیں
آو ہم تم کھیلیں کھیل
آو مل کے بنائیں ریل