..لو بر سات کا موسم آیا...

گرمی سوئی ساون جاگا
لوکا جھونکا سات میں بھاگا
بیکل من کا پنچھی چہکا
پھول کھلے اور سبزہ لہکا
..........لو موسم برسات کا آیا
..........اپنے ساتھ بہاریں لایا
چھائے ابر ہیں کالے کالے
بادل گرجے بجلی کڑکے
ٹھنڑی ٹھنڑی چلیں ہوائیں
رم جھم رم جھم پانی برسے
..........لو موسم برسات کاآیا
..........اپنے ساتھ بہاریں لایا
آئی کھیتوں میں ھریالی
بہہ نکلی وہ ندی نالی
خوش ہیں غنچہ بوٹا ڈالی
چھائی دھرتی پر خوشحالی
..........لو موسم برسات کا آیا
..........اپنے ساتھ بہاریں لایا
جھنگر سیں سیں گیت سنائے
پی پی روز پپیہا گائے
مور بھی بن میں ناچ دکھائے
بلبل کا بھی گیت اب بھائے
..........لو موسم برسات کا آیا
..........اپنے ساتھ بہاریں لایا
بھنڑی بیگن پلول کنہڑا
ککڑی جامن فالسہ بھٹا
چٹنی کھچڑی لاوا لائی
سبکو بھایا رت کا تحفا
..........لو موسم برسات کا آیا
..........اپنے ساتھ بہاریں لایا
کاغز کی ہم ناؤ بنائیں
بہتے پانی میں تیرا ئیں
ڈولتی ڈگمگ کرتی جائے
خوش ہوں دیکھ کے ہم اترائیں
..........لو موسم برسات کا آیا
..........اپنے ساتھ بہاریں لایا
آؤ بھیا جھولا جھولیں
ملکر گائیں سب ملہاریں
دوڑیں کودیں اچھلیں بھاگیں
دل کے سب ارمان نکالیں
..........لو موسم برسات کا آیا
..........اپنےساتھ بہاریں لایا
موسم کا کام آنا جانا
اپنا کام ھے لکھنا پڑھنا
رت کی مستی میں نہیں کھونا
ورنہ پاشا پڑے گا رونا 
.....از قلم:- حشمت کمال پاشا