نتن گڈکری نے راتو روڈ فلائی اوور کا کیا افتتاح

الحیات نیوز سرو س 
رانچی،03؍جولائی:مرکزی سڑک اور ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نے رانچی کو ایک بڑا تحفہ دیا، انہوں نے راتو روڈ فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ اس سے قبل مرکزی وزیر کاپُر تپاک استقبال کیاگیا ۔راتو روڈ ایلیویٹڈ کوریڈور کی تعمیر پر تقریباً 560 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ نتن گڈکری نے آج جھارکھنڈ میں 6300 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔نتن گڈکری نے ناگا بابا کھٹال سے جھارکھنڈ کو 6300 کروڑ روپے کا تحفہ دیا۔ انہوں نے 1900 کروڑ کی لاگت سے بنائی گئی پالما سے گملا تک 4لین سڑک کا افتتاح کیا، 560 کروڑ روپے کی لاگت سے رانچی شہر میں راتو روڈ پر ایلیویٹڈ کوریڈور، بارہاٹ سے تلسی پور سیکشن تک 2 لین پویڈ شولڈر70 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے 4لین سیکشن کا افتتاح کیا۔ 100 کروڑ کی لاگت سے بنائے گئے گوڈا سے سندر پہاڑی  سیکشن تک 2 لین والے ،20 کروڑ کی لاگت سے بنے گریڈیہہ شہر میں سڑک کو چوڑا کرنا اور شنکھا سے کھجوری تک 1130 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی گئی چار لین والی سڑک۔مرکزی وزیر نے بھورا ریلوے لیول کراسنگ پر دامودر ندی پر ہائی لیول پل اور ROB کی تعمیر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ 285 کروڑ روپے کی لاگت سے مرگتل سے مان پور سیکشن تک 2 لین کے پختہ شولڈر،سمڈیگا ضلع میں 95 کروڑ روپے کی لاگت سے 8 ہائی لیول پلوں کی تعمیر۔ چھتیس گڑھ-جھارکھنڈ سرحد سے گملا تک 35 کروڑ روپے کی لاگت سے 4 لین سڑک۔ 1330 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیرکی گئی۔