
الحیات نیوز سرو س
رانچی، 03 جولائی (یواین آئی) جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے آج دیپاٹولی، رانچی واقع کیوریسٹا اسپتال پہنچ کر وہاں داخل سابق بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی ویمل لکڑاکی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔گورنر نے وہاں موجود ڈاکٹروں سے مسٹر لکڑا کے علاج کی پیشرفت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اور ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر ویمل لکڑا نے ہاکی کے میدان میں ملک اور ریاست کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔گورنر نے کہا کہ پوری ریاست ان کی صحت کے بارے میں فکر مند ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔