
الحیات نیوز سرو س
مغربی سنگھ بھوم،یکم؍جولائی:چائباسا کے ٹونٹو تھانہ علاقے کے ہوسیپنی جنگل اور پہاڑی علاقے میں نکسلیوں کے خلاف چلائی جا رہی مہم میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ چائباسا ایس پی کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن شروع کیا اور نکسلیوں کے ذریعہ چھپایا گیا گولہ بارود برآمد کیا۔چائباسا پولیس، سی آر پی ایف 60-بی این اور جھارکھنڈ جیگوار نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹونٹو تھانہ علاقے میں ہوسپینی جنگل سے 18 ہزار ڈیٹونیٹر برآمد کیے اور انہیں حفاظتی نقطہ نظر سے تباہ کردیا۔ممنوعہ نکسلی تنظیم سی پی آئی ماوسٹ کے سرکردہ کمانڈر مسر بیسرا، انمول، موچو، آنل، اسیم منڈل، اجے مہاتو، ساگین انگاریا، اشون، پنٹو لوہرا، چندن لوہرا، امیت ہانسدا عرف اپتان، جیکانت، رپا منڈا اور دیگر نکسلائٹس اپنے اسکواڈ کے ارکان کے ساتھ سارنڈاکے علاقے میں مسلسل سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جس کے لیے سی آر پی ایف، جھارکھنڈ پولیس کوبرا اور جھارکھنڈ جیگوار مسلسل مشترکہ آپریشن کر رہے ہیں۔