حکومت بارش سے متاثرہ عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے: وزیر اعلیٰ 

جھارکھنڈ میں مسلسل بارش سے ہونے والے نقصان پر حکومت کی نظر 
الحیات نیوز سرو س 
    نئی دہلی؍رانچی،30؍جون:وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ایکس کے ذریعے ریاست کے لوگوں سے کہا ہے کہ مانسون کے آغاز میں جھارکھنڈ میں مسلسل بارش تشویشناک ہے۔ حکومت بارش سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے کہا ہے کہ جھارکھنڈ میں مانسون ابھی شروع ہوا ہے اور شروع سے ہی بارش کی شدت تشویشناک ہے۔ یہ تبدیلیاں ماحولیاتی نقطہ نظر سے ہو رہی ہیں۔ حکومت ان تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔معلوم ہو کہ جھارکھنڈ میں مانسون کے آغاز سے ہی مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے جھارکھنڈ کے کئی حصوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ایسے میں وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے X کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے اور ریاست کے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان تمام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جو اس بارش سے متاثر ہوئے ہیں ،  یہ سب حکومت کی نظر میں ہیں۔