
الحیات نیوز سرو س
نئی دہلی؍رانچی،28؍جون:دیشوم گرو شیبو سورین دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل ہیں۔ سنیچر کو مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اور رانچی کے ایم پی سنجے سیٹھ اور سی پی ایم کے سینئرلیڈر کامریڈ برندا کرت ان کی صحت معلوم کرنے کے لیے اسپتال پہنچے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ملاقات کی۔ سنجے سیٹھ نے کہا کہ گروجی کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ وہ جلد ہی ہمارے درمیان ہوں گے ۔ سی پی ایم کی سینئرلیڈر کامریڈ برندا کرات بھی دیشوم گرو کی خیریت دریافت کرنے اسپتال پہنچی۔ انہوں نے سی ایم ہیمنت سورین اور کلپنا سورین سے ملاقات کی۔