
نئی دہلی 28 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا سے بات کی، جو 41 سال کے وقفے کے بعد خلا میں جانے والے دوسرے ہندوستانی شہری ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ایم او نے کہاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی نے گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا سے بات کی، جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔"گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا، جنہوں نے ہندوستانی فضائیہ میں ایک سکواڈرن کی قیادت کی، فی الحال ایکسوم مشن 4 پر ہیں اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی خلاباز بن گئے ہیں۔ وہ 1984 میں ونگ کمانڈر راکیش شرما کے بعد خلا میں جانے والے دوسرے ہندوستانی ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے سابق افسر اور پہلے ہندوستانی خلاباز ونگ کمانڈر راکیش شرما نے سوویت انٹرکوسموس کے ساتھ 03 اپریل 1984 کو سوئزٹی-11 پر زمین سے باہر اڑان بھری تھی۔