یس بینک کے صارفین کی جمع پونجی محفوظ: وزیر خزانہ

نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی)وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو کہا ہے کہ یس بینک کے سبھی صارفین کی جمع پونجی محفوظ ہے اور وہ مسلسل ریزرو بینک کے رابطہ میں ہیں۔نجی شعبہ کے اس بینک کے بورڈ آف ڈائرکٹر کو ریزرو بینک نے منسوخ کردیا ہے اوربورڈآف ڈائرکٹرکے جگہ پر ایڈمنسٹریٹر منتخب کیا گیا ہے۔حکومت نے کل دیر شام اس بینک سے روپے نکالنے کی حد مقرر کردی تھی جس کی وجہ سے صارفین  کے درمیان اس بینک کے ڈوبنے کے شبہات پیدا ہوگئے۔محترمہ سیتا رمن نے یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ وہ سبھی صارفین کو اس بات کی  یقین دہانی کراناچاہتی ہیں کہ ان کی رقم محفوظ ہے اور صارفین، بینک اور معیشت کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ اقدام کئے گئے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ ریزرو بینک کے گورنر نے انہیں یقین دہانی کرایا ہے کہ اس معاملہ کو جلد ہی حل کرلیاجائے گا۔ حکومت اور ریزرو بینک دونوں اس معاملے پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ریزرو بینک کے ساتھ وہ خود گزشتہ کچھ مہینوںسے اس بینک کی نگرانی کررہی تھیں اور جو اقدام کئے گئے ہیں وہ سبھی کے حق میں ہے۔وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیحات یہ یقینی دہانی کرانا ہے کہ بینک  کے صارفین  50 ہزار روپے نکالنے کے اہل ہوں۔