کیسی ہو گی کنیکٹڈ کاروں کی دنیا، آٹو ایکسپو 2020 میں ریلائنس جیو نے دکھائی جھلک

 
گریٹر نوئیڈا۔ دلی سے متصل گریٹر  نوئیڈا میں آٹو ایکسپو کے 15 ویں ایڈیشن کا آغاز 5 فروری سے ہوگیا ہے۔  دنیا بھر سے کار  مینوفیکچررز نئی  سے نئی  آٹو ٹیکنالوجی  اور خوبصورت  کاریں لیکر آئے ہیں۔ کاروں کے اس جماوڑے  کے بیچ ریلائنس  جیو نے ’ کنیکٹڈ  وہیکل ایکو  سسٹم‘ پیش کیا ہے۔ 4 جی کنیکٹویٹی پر مبنی اس ایکو سسٹم میں ڈیوائسز اور پلیٹ فارم کے ساتھ  ڈیٹا اینالیٹکس کی تکنیک کی بھی نمائش کی گئی ہے۔ آپ کی ڈرائیونگ  اچھی ہے  یا خراب، یہ اب کنیکٹڈ  کار آپ کو  بتائے گی۔ ڈیش  کیم کے ڈاٹا  کا تجزیہ کر، ڈرائیور کو کار ڈرائیو کرنے میں  مدد بھی کرے گی۔ ساتھ ہی جیو  تکنیک  سے کنیکٹڈ کار سڑک پر آنے والے خطروں سے بھی ڈرائیور  کو آگاہ کرے گی تاکہ قیمتی زندگیاں بچائی جاسکیں۔ جیو  نے اس تکنیک  کو’ ایڈوانس  ڈرائیور اسسٹنٹ  سسٹم‘  کا نام دیا ہے۔ ریلائنس  جیو  نے ’ آن بورڈ ڈائگناسٹک کار کنیکٹ‘ نام کا ایک ڈیوائس  بھی آٹو  ایکسپو   میں ڈسپلے کیا ہے۔ یہ کار کے آن بورڈ پورٹ میں  آسانی سے فٹ  ہوجاتا ہے۔ سم سے لیس یہ ڈیوائس کار کو  وائی۔ فائی زون میں بدل  دے گا۔ جس سے8 موبائل یا دیگر ڈیوائس کنیکٹ  کئے جا سکتے ہیں۔ اس  کے علاوہ کار کے ملٹی پل سینسرز کو بھی اس ڈیوائس سے کنیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ تو اب آپ کار کی ہر  ایک حرکت  کو  اور اس کے رکھ رکھاؤ کے بارے میں انفارمیشن  کو  اپنے موبائل پر دیکھ سکیں گے۔ کار میں کتنا ایندھن بچا ہے یا پھر کار کا کوئی دروازہ  تو نہیں کھلا  اس کی بھی جانکاری آپ  تک آپ کی کنیکٹڈ کار پہنچا دے گی۔  کار کو ٹریک کرنا  بھی اب آسان  ہوجائے گا۔ وائی۔ فائی کنیکٹویٹی کے ساتھ  انفویٹمنٹ  تو ملے گا ہی۔  ریلائنس جیو  کی یہ تکنیک جیو  کی 4 جی وولٹی تکنیک پر چلے گی۔  ٹرائی کے مطابق  جیو کے 4 جی  تکنیک کی کوریج ملک میں  سب  سے زیادہ ہے۔ کار مالکوں کے علاوہ اس کا  فائدہ  کرائے کی کاروں کا بڑا کاروبار  چلانے والے کاروباریوں کو بھی ہوگا۔  جنہیں کار کی ٹریکنگ  کے علاوہ اس کی اسپیڈ، مائیلیز کا بھی دھیان رکھنا پڑتا ہے۔