بغیر سبسڈی والا رسوئی گیس سیلنڈر 53 روپے سستا

نئی دہلی، یکم مارچ (یو این آئی)بین الاقوامی بازار میں قیمتوں میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے تیل تقسیم کرنے والی کمپنیوںنے رسوئی گیس سیلنڈرر کی قیمتوں میں اتوار کو زبردست کمی آئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نےبتایا کہ قومی راجدھانی دہلی میں 2ء14 کلوگرام کا بغیر سبسڈی والا گھریلو گیس سیلنڈر آج سے 53 روپے سستا ہوکر 50ء805 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس سے پہلے 12 فروری کو اس کی قیمت 144 روپے بڑھا کر 858.50 روپے کردی گئی تھی۔ اس کمی کے مطابق  سبسڈی والے رسوئی گیس سیلنڈر کی قیمت میں گاہکوں پر اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کا بوجھ کم ہوگا۔کولکتہ میں بغیر سبسڈی والے گھریلو گیس سیلنڈر کی قیمت آج سے 56.50 روپے کم ہوکر 839.50 روپے ہوگیا ہے۔ ممبئی میں اس میں 53 روپے اور چنئی میں 45 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ اب ممبئی میں ایک سیلنڈر کی قیمت 776.50 روپے اور چنئی میں 826 روپے ہوگیا ہے۔ چھ مہینے میں پہلی مرتبہ رسوئی گیس کے دام کم ہوئے ہیں۔