ابتدائی تیزی کھو کر گراوٹ میں اسٹاک مارکیٹ

ممبئی ، 2 مارچ  ( یواین آئی) گزشتہ ہفتے کی زبردست کمی کی وجہ سے  طوفانی تیزی کے ساتھ آغاز کرنے والی  گھریلو اسٹا ک مارکیٹ ملک میں کورونا وائرس کے دو نئے معاملات کی تصدیق کے بعد دباؤ میں آ گئی اور ابتدائی  برتری کو کھو کر مسلسل ساتویں دن گراوٹ میں بند ہوئی ۔عالمی سطح  پر موصول مثبت اشارے کی وجہ سے آغاز میں گھریلو   اسٹاک مارکیٹ  میں زبردست تیزی آئی تھی اور کاروبار کے آخری سیشن تک یہ  برتری  میں تھی لیکن جیسے ہی دہلی اور تلنگانہ  میں  دو  دو افراد میں کورونا وائرس  مثبت پائے جانے کی تصدیق کی خبر آ نے پر اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ بنا  ۔ پوری تیزی کھو کر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی ۔ بی ایس ای کا سینسیکس 153.27 پوائنٹس ٹوٹ کر 38144.02 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 69 پوائنٹس گر کر 11132.75 پوائنٹس پر رہا ۔ ممبئی سٹاک مارکیٹ میں کمپنیاں کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی  کمپنیوں میں مزید  فروخت  دیکھی گئی ،جس  سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.65 فیصد گر کر 14504.43 پوائنٹس پر اور سمال کیپ 0.77 فیصد پھسل کر 13603.96 پوائنٹس پر رہا ۔ ممبئی سٹاک مارکیٹ میں اس 1.06 فیصد اور ٹیک میں 0.55 فیصد کی تیزی کے علاوہ باقی تمام گروپ  گراوٹ  میں رہے ۔  دھات میں سب سے زیادہ 2.05 فیصد کمی رہی ۔