میچ سے پہلے روہت شرما کو ٹیسٹ کیپ، رتھ سے اسٹیڈیم کا لیاجائزہ

 آسٹریلیائی وزیر اعظم کے ساتھ پی ایم مودی نے بھی ٹیسٹ میچ کا لیا لطف
احمد آباد،09؍مارچ(ایجنسی) ہندوسران اور آسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کا چوتھا ٹیسٹ میچ آج سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ اس سیریز کا آخری میچ بھی ہے۔ اس سیریز میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پر 2-1 کی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس ٹیسٹ میچ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانی کے ساتھ اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔ نیوز ویب سائٹ منی کنٹرول کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اس ٹیسٹ میچ میں کچھ دیر کمنٹری بھی کر سکتے ہیں۔ احمد آباد سٹی پولیس نے 13 مارچ تک پورے شہر کو نو ڈرون فلائی زون قرار دیا ہے۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد سکیورٹی کے لیے 5000 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی اور انتھونی البانیس احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ دونوں وزرائے اعظم یہاں تقریباً 2 گھنٹے یعنی 10 سے 10:30 تک قیام کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی اسٹیڈیم سے نکلنے کے بعد وہ سیدھے راج بھون جائیں گے، جہاں سے وہ دوپہر 2 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری میچ کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔اسٹیڈیم کے باہر پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ میچ میں کنگارو ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کر رہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد شمی کو محمد سراج کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہ اندور ٹیسٹ جیسی پلیئنگ الیون کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ اسٹیو سمتھ اس میچ میں کنگارو ٹیم کی کپتانی بھی کر رہے ہیں۔