شمالی کوریا کےکسی بھی خطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے جنوبی کوریا

سول، 25 ستمبر (اسپوتنک) جنوبی کورونا کے صدر مون جےان نے کہا ہے کہ جنوبی کورونا شمالی کوریا کی طرف سے لاحق کسی بھی طرح کےخطرے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔مسٹر مون کا یہ بیان کوریا کی وزارت دفاع کے اس بیان کے ایک دن بعد آیا ہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا میں ایک محکمہ ماہی گیری کے افسر کا شمالی کوریا میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ یونہاپ نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں مسٹر مون کے حوالے سے کہا کہ ’’میں وعدہ کرتا ہوں کہ حکومت اور فوج لوگوں کی جان اور سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا معقول جواب دے گی ‘‘۔  انہوں نے کہا ’’ صبررکھیں اور امن وامان بنائے رکھیں‘‘ ۔واضح رہے کہ کوریا سے تعلق رکھنے والا ایک 47 سالہ ماہی گیر افسر 21 ستمبر کو دونوں ممالک کی سرحد کے پر ایک نگرانی کشتی پر تعیناتی کے دوران لا پتہ ہو گیا تھا ۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز بتایا کہ افسر کو شمالی کوریا کے سمندری  علاقے میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔