
نئی دہلی، 14 جولائی (یواین آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پانچ ہائی کورٹوں میں چیف جسٹس مقرر کیے ہیں۔ مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک، گوہاٹی اور پٹنہ ہائی کورٹوں کے نئے چیف جسٹس کی تقرری کی گئی ہے۔ جسٹس سنجیو سچدیوا کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس، جسٹس ترلوک سنگھ چوہان کو جھارکھنڈ، جسٹس ویبھو باکھروکو کرناٹک، جسٹس آشوتوش کمارکو گواہاٹی اور جسٹس وپل منوبھائی پنچولی کو پٹنہ ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی میں کالجیم نے مختلف ہائی کورٹس کے ان ججوں کو ترقی دینے اور ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر ان کی تقرری کی سفارش کی تھی۔ہندوستان کےچیف جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی میں کالجیم نے مختلف ہائی کورٹس کے ان ججوں کو ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔