
دہرادون، 14 جنوری (یو این آئی) قومی کھیلوں کی جاری تیاریوں کے درمیان اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے منگل کو ریاست کے لوگوں سے اجتماعی طور پر دیو بھومی آنے والے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرنے اور مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ڈی پی پر نیشنل گیمز پوسٹ میں لوگو لگانے کی درخواست کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کو قومی کھیلوں کی میزبانی کا جو اعزاز ملا ہے وہ تاریخی ہے۔ ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے تقریباً 10,000 کھلاڑی آنے والے قومی ٹورنامنٹس کے لیے دیو بھومی آ رہے ہیں۔مسٹر دھامی نے عوام سے درخواست کی کہ وہ اتیتھی دیو بھوا کی ہماری ثقافت کی پیروی کریں، تمام کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ڈی پی پر نیشنل گیمز کا لوگو لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام اجتماعی طور پر تمام کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ سب نے مل کر آئندہ قومی کھیلوں کو خصوصی اور تاریخی بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ دیو بھومی آنے والے کھلاڑی ہماری ریاست سے بہتر یادیں اور تجربات لے کر روانہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل وزیر اعظم نریندر مودی کے 21ویں صدی کی تیسری دہائی کو اتراکھنڈ کی دہائی بنانے کے عزم میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔