
میلبورن، 13 جنوری (یو این آئی) دنیا کی نمبر دو ٹینس کھلاڑی ایگا سویٹیک نے آج پہلے راؤنڈ کے میچ میں چیک جمہوریہ کی کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن میں اپنی فاتحانہ مہم کا آغاز کیا۔ چار بار کی گرینڈ سلیم چمپئن سویٹیک نے آج یہاں 81 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں کیٹرینا سینیاکووا کو سیدھے سیٹوں میں 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ اگلے راؤنڈ میں سویٹیک کا مقابلہ سلواکیہ کی ریبیکا سریمکووا سے ہوگا۔ میچ کے بعد سویٹیک نے کہا، ’’سچ میں، مجھے یہاں کے ہر اسٹیڈیم میں کھیلنا پسند ہے۔ "میں نے جان کین میں کچھ زبردست میچ کھیلے ہیں۔"