بننا گپتا نے چارج سنبھالا

الحیات نیوز سروس 
رانچی،09؍جولائی: وزیر بننا گپتا نے منگل کو نیپال ہاؤس میں دفتر میں چارج سنبھال لیا۔ بننا گپتا نے ایک بار پھر صحت، طبی تعلیم اور خاندانی بہبود کے وزیر کا عہدہ سنبھال لیا۔ اس دوران محکمہ کے سکریٹری اجے کمار سنگھ نے وزیر بننا گپتا کا استقبال کیا۔قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی کابینہ میں گزشتہ پیر کو توسیع کی گئی تھی۔ اس دوران بننا گپتا کو ایک بار پھر وزیر صحت بنایا گیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد وزیر بننا گپتا نے اہم محکمانہ اسکیموں کی جانکاری لی۔ آپ کو بتا دیں کہ بننا گپتا کو محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ فوڈ پبلک اور کنزیومر ڈسٹری بیوشن کا بھی چارج دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی زراعت، حیوانات اور تعاون کے محکمے کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ نے بھی چارج سنبھال لیا۔ دیپیکا پانڈے سنگھ کو زراعت اور مویشی پالن کے ساتھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا محکمہ دیا گیا ہے۔ وزیر متھلیش ٹھاکر نے بھی پینے کے پانی کی صفائی کے محکمے کا چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے والے وزیر بننا گپتا نے ای ڈی کے بارے میں کہا کہ ای ڈی سپریم کورٹ جا کر آئینی طریقہ کار پر عمل کر رہی ہے۔ ہیمنت سورین پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں۔ انہیں ان کی اہلیہ کلپنا سورین نے بھی سپورٹ کیا ہے۔ وزیر دیہی ترقی ڈاکٹر عرفان انصاری بھی آج سہ پہر تین بجے چارج سنبھالیں گے۔