ہندوستان نے 14 سال بعد انڈر 18 ایشین والی بال میں تمغہ جیتا

تہران، 23 اگست (یو این آئی) ہندوستان کی مردوں کی والی بال ٹیم نے ایشیائی انڈر 18 چیمپئن شپ 2022 کے کانسی کے تمغے کے میچ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر 14 سال بعد ٹورنامنٹ میں کوئی تمغہ جیتا۔ہندوستانی ٹیم نے پیر کو پانچ سیٹ کے دلچسپ مقابلے میں جنوبی کوریا کو 25-20، 25-21، 26-28، 19-25 15-12 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔آشیش سوین، آرین بالیان خوش سنگھ اور کارتک شرما نے ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل ہندوستان نے گروپ مرحلے میں بھی کوریا کو شکست دی تھی لیکن سیمی فائنل میں اسے میزبان ایران کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں ہندوستان کا یہ پانچواں تمغہ ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے 2008 میں بھی یہاں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ایف آئی وی بی ورلڈ انڈر 19 چمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔