ہم پچ کو پہلے دو اوور میں ہی سمجھ گئے تھے: شامی

لندن، 13 جولائی (یو این آئی) نومبر 2020 کے بعد محمد شامی پہلی بار منگل کو ون ڈے کھیلنے کے لیے میدان میں آئے۔ تاہم، شامی کبھی سڈنی میں کھیلے گئے اس ون ڈے میچ کو کبھی بھی یاد نہیں رکھنا چاہیں گے۔ اس دوران آسٹریلیا نے 389 رنز بنا کر ہندوستان کو 51 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں جسپریت بمراہ اور شامی نے 19 اوورز میں 152 رنز دیے اور صرف دو وکٹیں حاصل کیں۔تاہم، منگل کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ ہندوستانی گیند بازوں کے لیے کئی لحاظ سے بہت اچھا رہا۔ محمد شامی اس میچ (اپنا 80 واں میچ) میں 150 وکٹیں لینے والے سب سے تیز ہندوستانی گیند باز بن گئے۔ اس کے علاوہ پہلے بولنگ کرتے ہوئے ہندوستانی تیز گیند بازوں نے تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔بمراہ نے اس ایک روزہ میچ میں اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنی گیند بازی کی کارکردگی کی بنیاد پر بمراہ ون ڈے کرکٹ رینکنگ میں نمبر ایک بولر بن گئے ہیں۔ اس میچ میں شامی نے بھی بمراہ کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے 31 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس میں جوس بٹلر اور بین اسٹوکس جیسے بلے بازوں کی وکٹیں بھی شامل تھیں۔بی سی سی آئی ٹی وی پر بولنگ کوچ پارس مہامبرے سے بات کرتے ہوئے محمد شامی نے کہاکہ "گیند پچ پر رک رہی تھی اور کانٹا بھی بدل رہا تھا۔ اسی لیے صحیح جگہوں پر بولنگ کرنا ضروری تھا۔ ہمارے تمام گیند بازوں نے اچھی گیند بازی کی۔ ایسی پچوں پر جہاں گیند زیادہ سوئنگ کرتی ہے، آپ کو ہر چیز کو ایزی رکھنا ہوگا، آپ کو زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے یہی کیا اور اس کے نتیجے میں ہمیں وکٹ ملی۔ شامی جس طرح پہلے ہی اوور میں بیرسٹو کو بیٹ کررہے تھے، اس سے صاف معلوم ہوتا تھا کہ پچ گیند بازوں کے لیے مددگار ہے۔ پہلے اوور کے بعد بمراہ اور شامی نے اپنے منصوبے پر بات چیت کی اور اس کے بعد بمراہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں جیسن رائے کی وکٹ حاصل کی۔ رائے آف اسٹمپ کے باہر فلر لینتھ والی گیند چلانا چاہتے تھے لیکن گیند بلے سے ٹکرائی اور وکٹ پر چلی گئی۔ اس کے صرف دو گیندوں بعد بمراہ نے جو روٹ کی وکٹ بھی حاصل کی۔ روٹ لینتھ گیند کی پشت پر کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔ اس گیند پر اضافی باؤنس نے روٹ کو حیران کردیا تھا۔شامی نے بمراہ کے ساتھ اپنی بولنگ پارٹنرشپ کے بارے میں کہاکہ "ہم اتنے لمبے عرصے سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں کہ دو اوورز میں آپ سمجھ جاتے ہیں کہ پچ پر کیا ہو رہا ہے اور آپ کو کیا کرنا ہے۔ جب میں نے پہلا اوور کیا تو آپ دیکھ سکتے تھے کہ گیند سوئنگ ہو رہی تھی۔ بمراہ نے بھی اسی لینتھ اور لائن پر گیند کرتے ہوئے وکٹیں حاصل کیں۔شامی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا۔ انہوں نے آئی پی ایل 2022 میں گجرات ٹائٹنز کے ساتھ کھیلتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میں سے انہوں نے پاور پلے کے دوران 11 وکٹیں حاصل کیں۔کیا ہندوستان وائٹ بال کرکٹ میں کسی ااور منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے؟ اس پر شامی نے کہا کہ میں طویل عرصے سے وائٹ بال کرکٹ سے دور تھا۔ یہ ایک طویل وقفہ تھا۔ تاہم، ایک بار جب آپ اس قسم کے ماحول کے عادی ہو جاتے ہیں، تو آپ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کی سوچ بہت واضح ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کب کتنی لمبائی سے بولنگ کرنی ہے۔بقیہ سیریز کے منصوبو کے بارے میں پوچھے جانے پر شامی نے کہاکہ "ذاتی طور پر میرا منصوبہ ہر چیز کو آسان رکھنے کا ہے۔ آپ کو صرف یہ سوچنا ہوگا کہ وکٹ میں کیا فرق ہے۔ اگر آپ ایک ہی بات کو بار بار دہراتے رہیں تو کامیابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ صرف اس صورت میں جب وکٹیں سست اور خشک ہوں آپ کے لیے اپنے منصوبے بدلنے کی گنجائش ہے۔