کے ایل راہل ٹی20 میں پہلی بار سنبھالیں گے ٹیم انڈیا کی کمان

ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز شروع ہونے میں 2 دن باقی ہیں۔ اس سیریز کا پہلا مقابلہ 9 جون کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز کے ایل راہل کے لئے کافی اہم ہے۔ اس سیریز کے لئے انہیں کپتان بنایا گیا ہے۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز شروع ہونے میں 2 دن باقی ہیں۔ اس سیریز کا پہلا مقابلہ 9 جون کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز کے ایل راہل کے لئے کافی اہم ہے۔ اس سیریز کے لئے انہیں کپتان بنایا گیا ہے۔ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز شروع ہونے میں 2 دن باقی ہیں۔ اس سیریز کا پہلا مقابلہ 9 جون کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز کے ایل راہل کے لئے کافی اہم ہے۔ اس سیریز کے لئے انہیں کپتان بنایا گیا ہے۔نئی دہلی: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز شروع ہونے میں 2 دن باقی ہیں۔ اس سیریز کا پہلا مقابلہ 9 جون کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز کے ایل راہل کے لئے کافی اہم ہے۔ اس سیریز کے لئے انہیں کپتان بنایا گیا ہے۔ یہ پہلی بار ہوگا جب کے ایل راہل ٹی20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کی کپتانی کریں گے۔ کے ایل راہل اس سے پہلے ہندوستان کی ٹسٹ اور ونڈے میں کپتانی کرچکے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کپتان کے طور پر ان کا سفر کیسا رہا۔ہندوستانی ٹیم کے مستقل کپتان روہت شرما کو اس سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ وراٹ کوہلی اور جسپریت بمراہ بھی سیریز کا حصہ نہیں ہیں۔ ایسے میں کپتان کے ایل راہل اور نوجوان جوش سے لبریز ٹیم انڈیا پر بہتر کارکردگی کرنے کا دباو ہوگا۔ ہندوستان کی ٹی-20 ٹیم میں عمران ملک اور ارش دیپ سنگھ کو پہلی بار جگہ ملی ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے آئی پی ایل 2022 میں اپنی گیند بازی سے کافی متاثر کیا تھا۔ کپتان کے طور پر فلاپ رہے کے ایل راہل ہندوستان کے کپتان کے طور پر کے ایل راہل کامیاب نیہں رہے ہیں۔ وہ ہندوستانی ٹیم کی پہلے بھی کپتانی کرچکے ہیں۔ انہوں نے ایک ٹسٹ اور تین ونڈے میں ہندوستان کی کپتانی کی ہے۔ انہیں پہلے ٹسٹ سمیت سبھی ونڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کل ملاکر انہیں کپتان کے طور پر ابھی پہلی جیت کی تلاش ہے۔ راہل جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے میچ میں جیت درج کرکے اس روایت کو توڑنا چاہیں گے۔ ہارے تو وراٹ کوہلی کی کریں گے برابری کے ایل راہل کپتان کے طور پر اپنا پہلا ٹسٹ اور پہلا ونڈے ہارچکے ہیں۔ اگر جنوبی افریقہ کے خلاف کپتان کے طور پر وہ پہلا ٹی-20 میچ ہار جاتے ہیں تو وہ وراٹ کوہلی کی برابری کرلیں گے۔ وراٹ کوہلی نے ہندوستان کی کپتانی کرتے ہوئے پہلا ٹسٹ، پہلا ونڈے اور پہلا ٹی-20 انٹرنیشنل میچ ہارا تھا۔ اگر راہل پہلا ٹی-20 ہار جاتے ہیں تو وہ یہ ریکارڈ بنانے والے ہندوستان کے صرف دوسرے کپتان ہوں گے۔