فزیو کملیش جین ہندوستانی ٹیم میں شامل

نئی دہلی، 07 جون (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق فزیو کملیش جین پیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے معاون عملے میں شامل ہوگئے۔ تقریباً 10 سال سے نائٹ رائیڈرز کے ساتھ جین کو حال ہی میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے نتن پٹیل کی جگہ مقرر کیا تھا۔ پٹیل نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)، بنگلور میں شامل ہوگئے ہیں۔ کرک بز کے مطابق بی سی سی آئی کے ذرائع نے جین کی تقرری کی تصدیق کی ہے۔ چنئی سے آنے والے فزیوز پیر کو نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دیکھے گئے تھے جہاں ہندوستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 9 جون کو ہونے والے میچ کے لیے تقریباً تین گھنٹے تک مشق کی۔