سری لنکا نے پہلے ٹی۔ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

کولمبو، 07 جون (یو این آئی) سری لنکا نے منگل کو کولمبو میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی۔ 20 کے لیے مضبوط ٹیم کا اعلان کیا ہے۔تجربہ کار آل راؤنڈر داسن شناکا اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ونیندو ہسرنگا، د شمنت چمیرا، مہیش ٹیکشنا، چمیکا کرونا رتنے اور بھانوکا راجاپکسے ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔پتھم نسانکا-کوسل مینڈس کی جوڑی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ متیشا پاتھیرانا کو اپنے ڈیبیو کے لیے تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔سری لنکا کو اس سال آسٹریلیا میں ٹی۔ 20 سیریز میں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن توقع ہے کہ وہ گھر پر بہتر کارکردگی دکھائے گا۔آسٹریلیا نے پیر کو ہی ایرون فنچ کی کپتانی میں ٹیم کا اعلان کیا تھا۔ ٹیم کے ٹاپ اسپنر ایڈم زمپا اور ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ سری لنکن اسکواڈ: پاتھم نسانکا، دانوپاتھم نسانکا، دانوشکا گناتھیلاکا، چارت اسلانکا، کو سل مینڈس، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شانا کا (کپتان)، وینندو ہسرنگا، چمیکا کرونارتنے، دشمنتھا چمیرا، مہیش تھیکشنا، نووان تھوشارا آسٹریلیا اسکواڈ: ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، مچ مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، ایشٹن اگر، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن، جوش ہیزل ووڈ۔