یوپی کی امید آئی پی ایل کے ستاروں پر ٹکی

بنگلورو، 4 جون (یو این آئی) لیگ مرحلے کے آخری دن تک آخری آٹھ میں جگہ بنانے کے لیے یوپی اور ودربھ کے درمیان جدوجہد جاری تھی۔اپنے آخری لیگ میچ میں مہاراشٹر کو شکست دے کریوپی نے کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔ چھ اننگز میں 300 رن بنا کررنکو سنگھ اس سیزن میں یوپی کے بہترین بلے باز کے طور پر ابھرے ہیں۔ آئی پی ایل میں دھوم مچانے کے بعد، یش دیال اور محسن خان گیند بازی کی ذمہ داری سنبھالیں گے جب کہ پریم گرگ اور اکشدیپ ناتھ رنکو کے ساتھ بیٹنگ کو طاقت فراہم کریں گے۔جھارکھنڈ: 2016-17 میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد سے، جھارکھنڈ سب کی نظروں سے چھپتے چھپاتے آگے بڑھ رہی ہے۔ پہلے میچ میں شہباز ندیم کے 10 وکٹوں کی بدولت انہوں نے دہلی کو قریبی مقابلوں میں ہرایا۔ اگلے میچ میں بلے بازنوں نے مایوس کیا اورٹیم دونوں اننگز میں 170 کا ہندسہ بھی نہیں چھوسکی اوراسے چھتیس گڑھ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ آخری لیگ میچ میں تمل ناڈو نے تقریباً انہیں میچ سے باہر کردیا تھا جب کمار کشاگرا کی قیادت میں نچلے آرڈر نے ٹیم کو دو وکٹوں سے جیت دلائی۔کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جھارکھنڈ کو پری کوارٹر فائنل میں پلیٹ گروپ کے فاتح ناگالینڈ کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلی اننگ میں 880 رن بنانے کے بعد انہوں نے ناگالینڈ کو 289 رن پر روکا اوردوسری اننگ میں 1008 رنوں کی برتری حاصل کرنے کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ ملا کر میچ ڈرا کرنے پر اتفاق کیا۔پنجاب: نوجوان پربھسمرن سنگھ، ابھیشیک شرما، انمول پریت سنگھ کے ساتھ ساتھ تجربہ کار مندیپ سنگھ اور گورکیرت سنگھ مان کی شکل میں پنجاب کے پاس ایک مضبوط بیٹنگ لائن اپ ہے۔ وکٹ کیپر انمول ملہوترا بیٹنگ کو مزید گہرائی فراہم کرتے ہیں۔ 26 سالہ ملہوترا گزشتہ تین سیزن میں کئی بار ٹیم کوبحران سے نکالنے والے بن کر ابھرے ہیں۔زیادہ تر مواقع پر ان میں سے کسی ایک بلے باز نے بیٹنگ کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں انہیں ارشدیپ سنگھ کی غیر موجودگی سے نمٹنا پڑے گا جو جنوبی افریقہ سیریز کے لیے ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ سدھارتھ کول اب بولنگ آرڈر کی قیادت کریں گے۔اتراکھنڈ: رنجی ٹرافی کے تین سیزن میں دوسری بار اتراکھنڈ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ یہ موقع اور بھی خاص ہے کیونکہ اس بار وہ اپنے ایلیٹ گروپ میں سرفہرست رہ کر آخری آٹھ میں پہنچی ہے۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ٹورنامنٹ کی مضبوط دعویدارممبئی سے ہوگا۔اتراکھنڈ کے کپتان جے بسٹا نے ممبئی کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنا پہلا فرسٹ کلاس میچ کھیلاتھا اور اب وہ اسی ٹیم کے خلاف کھیلیں گے۔ ممبئی کے رہنے والے بسٹا کھیلنے کے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے دو سیزن پہلے اتراکھنڈ چلے گئے تھے۔ بسٹا کے علاوہ ٹیم رابن بشٹ اور سوپنل سنگھ کے تجربے پر بھی بھروسہ کرے گی۔ رابن رنجی چیمپئن راجستھان ٹیم کا حصہ تھے جبکہ سوپنل کئی برسوں تک بڑودہ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔