ایشیا کپ میں ہندوستان نے جاپان کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا

جکارتہ، یکم جون (یو این آئی) ہندوستانی ہاکی ٹیم نے بدھ کو ہیرو ایشیا کپ کانسے کے تمغے کے میچ میں جاپان کو 1-0 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تیسرا مقام حاصل کیا۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے جی بی کے ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے راجکمار پال کے گول کی بدولت جاپان کو شکست دی۔راجکمار نے پہلے ہی کوارٹر میں میچ کا واحد گول کر کے ہندوستان کو برتری دلادی تھی۔ اس کے علاوہ جاپان کو سات اور بھارت کو دو پنالٹی کارنر ملے لیکن کوئی بھی ٹیم انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکی۔ میچ کے آخری منٹ میں ہندوستان نے صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی ایشیا کپ کا اپنا دوسرا کانسے کا تمغہ جیت لیا۔ہندوستان اور جاپان کے درمیان گروپ مرحلے کے میچ میں جاپان نے 5-2 سے جیت حاصل کی تھی لیکن بیریندر لاکڑا کی ٹیم نے پچھلے میچ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے کوارٹر کی زرودارشروعات کی۔ ہندوستان کے لیے منجیت نے بائیں فلینک سے حملہ کرتے ہوئے پہلا گول کرنے کی کوشش کی لیکن جاپان نے کسی طرح سےاپنا دفاع کیا۔اس کے جواب میں جاپان نے دباؤ بنانے کی کوشش کی اور دو بار ہندوستانی دائرے کوتوڑا، لیکن ٹیم ڈیفنس نے دونوں بارمحاذ سنبھالنے رکھا۔ بالآخربرونزمیڈل کے نویں منٹ میں راجکمار پال نے گول کرتے ہوئے ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلا دی۔جاپان نے دوسرے کوارٹر کے آغاز میں گیند کو اپنے پاس رکھنے کی کوشش کی۔ اس کوارٹر میں جاپان کو لگاتار دو پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن وہ انہیں گول میں تبدیل نہ کرسکی۔تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کئی بار جاپان کے دائرے کو عبور کیا۔ جب کوارٹر میں صرف دو منٹ باقی تھے، تب منندر جاپان کے ڈی میں داخل ہوکرگیند سنیل کوپاس کیا۔ سنیل نے رائٹ ہینڈ فلینک سے گیندکو گول تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔چوتھے کوارٹر کے آغاز میں ہی جاپان کو لگاتار دو پنالٹی کارنر ملے لیکن وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ میچ کو1-0 سے جیتنے کے بعد مین آف دی میچ سے نوازے گئے ہندوستانی کپتان بیریندر لاکڑانے کہا، "یہ بہت مشکل تھا۔ اس قسم کے میچ کے لیے خود کو متحرک کرنا مشکل ہے کیونکہ ہم فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر پائے تھے، لیکن کوچز نے ہمیں اس طرح کے کھیل کے لیے متحرک رہنے کے ٹپس دئے۔انہوں نے کہا، ’’ہم اس ٹورنامنٹ میں جاپان کے خلاف اپنا پہلا گیم ہار گئے تھے۔ لڑکوں نے ٹریننگ کی، ویڈیو دیکھے اور ہر گیم کے ساتھ خود کو بہتر کیا۔ مجھے ان پر بہت فخر ہے، یہ ایک نوجوان ٹیم ہے اور انہوں نے تیزی سے اپنی غلطیوں کو درست کیاہے۔ایشیا کپ کے فائنل میں کوریا اور ملیشیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔